ETV Bharat / state

پلوامہ کے شار شالی، پانپور میں عوامی دربار کا انعقاد - ترجیحی بنیادوں پر حل

ضلع پلوامہ کے شار شالی، پانپور میں عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کے علاوہ ڈی سی پلوامہ نے بھی شرکت کی۔

ضلع پلوامہ کے شار شالی، پانپور میں عوامی دربار کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 4:36 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے شار شالی علاقے کے وہاب صاحب گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی دربار میں شرکت کی۔ شار شالی علاقے میں منعقد کیے گئے عوامی دربار میں علاقے کے درجنوں باشندوں نے شرکت کی۔

ضلع پلوامہ کے شار شالی، پانپور میں عوامی دربار کا انعقاد

مقامی باشندوں نے علاقے میں پانی، بجلی اور سڑکوں کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مشکلات سے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کو آگاہ کیا۔

مشیر نے لوگوں کو یقین دہانی کی کہ عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

بصیر احمد خان نے وہاب صاحب علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کا اعلان کرنے کے علاوہ علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کی بھی یقین دہانی کی۔

عوامی دربار کے بعد مشیر نے شار شالی علاقے میں 6.3 میگا واٹ رسیونگ سٹیشن پر جاری کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے افسروں کو تعمیراتی کام میں سرعت لاکر مقررہ وقت پر کام کو مکمل کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.