ETV Bharat / state

Vaccination of 15 - 17 Year Old Students: ترال میں 15 سے 17 برس کے نوجوانوں کے لئے ویکسینیشن مہم شروع - Tral Children Vaccination

وادی کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی 15سے 17برس تک کی عمر کے نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک Vaccination of 15 - 17 Year Old Students دی جا رہی ہے۔

Vaccnation of 15 - 17 year old Students:ترال میں 15سے 17برس کی عمر کے نوجوانوں کے لئے ویکسینیشن مہم شروع

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 7:27 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کورونا مخالف ویکسینیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر محکمۂ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر سے ملک بھر میں 15 سے17 برس تک کی عمر کے نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین کی ڈوز Vaccination of 15 - 17 Year Old Students دی جا رہی ہے۔

ترال میں 15سے 17برس کی عمر کے نوجوانوں کو کورونا مخالف ٹیکے لگائے جا رہے ہیں

اس سے قبل جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں 18 برس سے زائد عمر کے افراد کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین دی جا چکی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 15-18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم 3 جنوری سے ضلع بھر کے منتخب اسکولوں میں واقع مراکز پر چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ویکسینین مہم کے دوران 8.33 لاکھ بچوں کو ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اس مہم کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور اس ضمن میں تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسکول ایجوکیشن افسران سے کہا کہ وہ بچوں کو آگے آنے اور ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔

ویکسینیشن مہم کے دوران اہل نوجوانوں کو Covaxin کی ڈوز دی جائے گی۔ ہیلتھ افسران نے بتایا کہ ویکسین کی خوراک لینے والے بچوں کو 30 منٹ تک نگرانی میں رکھا جائے گا، انہیں ویکسین کی دوسری خوراک 28 دن کے بعد دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.