ETV Bharat / state

Public Darbar Held in Amirabad, Tral: امیرآباد، ترال میں عوامی دربار

امیرآباد، ترال میں عوامی دربار کے دوران قریباً پچاس معاملات انتظامیہ کی نوٹس میں لائے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لیے انتظامیہ پُرعزم ہے۔Public Darbar Held in Amirabad, Tral

Public Darbar held in Amirabad, Tral: امیرآباد، ترال میں عوامی دربار منعقد

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 7:15 PM IST

ضلع پلوامہ کے امیرآباد، ترال میں عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ عوامی دربار کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی جب کہ دیگر متعلقہ محکموں کے سیکٹورل آفیسرز بھی موجود رہے۔ امیرآباد سمیت آس پاس کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود نے عوامی دربار میں شرکت کرکے حکام سے اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ Public Darbar Held in Amirabad, Tral

امیرآباد، ترال میں عوامی دربار منعقد

عوامی دربار میں مقامی باشندوں کی کاصی تعداد نے حصہ لیکر گاؤں کے مجموعی مسائل جن میں سڑک، بجلی، پانی، کھیل گاہ، رابطہ پل شامل ہیں، سے متعلقہ حکام و افسران کو آگاہ کیا۔ اے ڈی سی ترال نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ انہیں آگے شکایات کا موقع نہ مل سکے۔ ADC Tral Chairs Public Darbar Held in Amirabad

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اب انکے مسائل حل ہوجائیں گے جس سے انکی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونگیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ اسطرح کے پروگرامز سے عوام اور حکام کے مابین راوبط استوار ہوکر دفاتر کا چکر کاٹے بغیر ہی عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوامی دربار کے دوران قریباً پچاس معاملات انکی نوٹس میں لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ یہ مسائل جلد از جلد حل ہوں اسکے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.