جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک سینٹرو کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی ، کار میں سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے، زخمی جوان میں سے ایک کا تعلق ضلع پلوامہ کے مورن علاقے سے جبکہ دوسرے کا ضلع پلوامہ کے گنگو علاقے سے ہے۔
مقامی افراد کے تعاون سے زخمی نوجوانوں کو ضلع ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
وہیں عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک کار جس کا نمبر GJ9M -8693 تھا بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین نے مزید کہا کہ مقامی افراد نے جب زخمیوں کو باہر نکالا تو کار میں شراب کی بوتلیں بھی پائی گئیں۔
ایس ایچ او پلوامہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش کیا۔