ETV Bharat / state

پلوامہ میں اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہفتہ کے روز جموں و کشمیر پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

پلوامہ میں اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
پلوامہ میں اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
author img

By

Published : Oct 30, 2021, 9:07 PM IST

اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی خورشید احمد (872/CR) نے غلام محی الدین نام کے شخص سے کسی کیس میں 5000 روپے رشوت طلب کی۔ اس شخص نے اس معاملے میں اے سی بی سے مدد مانگی۔ اے سی بی کی ایک ٹیم نے پولیس اسٹیشن پلوامہ پر چھاپہ مارا اور اے ایس آئی خورشید احمد کو پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کو اے سی بی کی ٹیم نے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تاہم دوسری جانب ایس ایس پی پلوامہ نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں اے ایس آئی کو اے سی بی نے گرفتار نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: تجمل اسلام دوسری مرتبہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپین

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.