ETV Bharat / state

ترال: پھول بانی سے روزگار حاصل کرنے والا نوجوان

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک نوجوان نے پھول بانی کی صنعت سے جڑ کر نہ صرف اپنے اور اہل خانہ کے نان شبینہ کا بہترین انتظام کیا بلکہ وہ بے روزگاری کا رونا رونے والے نوجوان نسل کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں۔

ترال: پھول بانی سے روزگار حاصل کرنے والا نوجوان
ترال: پھول بانی سے روزگار حاصل کرنے والا نوجوان

مندورہ، ترال کے رہنے والے عادل احمد شیخ نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی پھول بانی میں قسمت آزمائی کی اور گھر کے آنگن میں ہی ہی پھولوں کی ایک نرسری قائم کی۔

ابتدائی ایام میں مشقت برداشت کرنے کے بعد آج عادل اس پیشہ سے ہونے والی کمائی سے کافی مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی ایام میں انہیں کافی محنت کرنا پڑی، تاہم وقت رہتے وہ کافی مقبول ہو گئے اور آج کل دور علاقوں سے لوگ ان سے پھولوں کے مختلف پودے خریدنے کے لے آتے ہیں۔

عادل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بے حد مطمئن ہے۔ انہوں نے روزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے خود روزگار اسکیموں سے فائدہ اٹھا ایسا کام کرنے کا مشورہ دیا جس میں ان کی ذہانت و تجربہ ہونے کے علاوہ دلچسپی بھی ہو۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عادل نے بتایاکہ وہ اپنے کاروبار میں وسعت کے خواہاں ہیں تاکہ وہ دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کر سکیں۔

ادھر عادل کی کامیاب اڑان سے ان کا اہل خانہ نہ صرف انکے کام سے مطمئن ہیں بلکہ اس کام میں وہ انکا بھرپور تعاون بھی دے رہے ہیں۔

وادی کشمیر میں بے روزگاری خصوصا سرکاری نوکری نہ ملنے کے باعث نوجوان بعض اوقات ذہنی پریشانیوں کے شکار ہو جاتے ہیں تاہم عادل جیسے نوجوان ہمت اور حوصلہ کرکے اپنی ایک نئی راہ تلاش کرتے ہیں جو دیگر افراد کے لیے بھی ایک مثال بن جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.