پلوامہ: جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ دودھ کی پیداوار میں سب سے آگے ہے، یہاں سے روزانہ لاکھوں لیٹر دودھ وادی بھر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے اب اس کاروبار سے وابستہ تاجر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ عام لوگوں تک معیاری دودھ پہنچایا جا سکے۔ اس ضمن میں دودھ کے کاروبار سے وابستہ منظور احمد نے دودھ کی صلاحیت اور اس کو معیاری بنانے کے لیے ملک کولر کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ اس مشین سے دودھ کو ایک خاص درجہ حرارت پر ٹھنڈا کردیا جاتا ہے اور گرمی کے ایام میں دودھ کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اس سے نہ صرف کسانوں بلکہ اس کاروبار سے وابستہ افراد کو فائدہ ہوگا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی سے قبل بازار میں دودھ کو اچھی قیمت نہیں ملتی تھی تاہم اب ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے جس سے ہمیں دودھ کی معقول قیمت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے علاقے میں ملک کلکشن سنٹر پر بلک ملک کولر مشین نصب کی گئی ہے جس سے اب دودھ جلد خراب نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی دودھ کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس ضمن میں دودھ کے کاروباری منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کسانوں کو کافی نقصان ہوتا تھا کیونکہ انہیں دودھ کی معقول قیمت نہیں مل رہی تھی، وہیں اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے دودھ کی مناسب قیمت مقرر کی گئی ہے جس سے ہم کافی مطمئن ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ MPCL Milk Center in Anantnag مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ نے ایم پی سی ایل مِلک سینٹر کا دورہ کیا
انہوں نے کہا کہ دودھ کے اس کاربار میں مزید جدیدیت لائی گئی اور بلک ملک کولر کا استعمال کیا کیا جا رہا ہے جس سے دودھ کو استعمال کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی اس سے عام لوگوں تک معیاری دودھ پہنچے گا اور جلدی ہی خراب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دودھ سے وابستہ دیگر کاروباریوں کو بھی اس طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ عام لوگوں کو معیاری دودھ ملے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلک ملک کولر ایک ایسی میشن ہے جو دودھ کو ایک خاص درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرنے اور رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔