ETV Bharat / state

Hybrid Militant Arrested in Awantipora: اونتی پورہ میں ہائبرڈ عسکریت پسند اور اس کا ساتھی گرفتار - او جی ڈیبلو گرفتار

سکیورٹی فروسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا Hybrid Militant Arrested in Awantipora ہے۔ وہیں پولیس نے بارہمولہ میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے نام پر چندہ جمع کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

Hybrid Militant of LeT, his accomplice arrested in Awantipora
اونتی پورہ میں ہائبرڈ عسکریت پسند اور ساتھی گرفتار
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 8:52 PM IST

اونتی پورہ: جموں و کشمیر پولیس نے اونتی پورہ میں ”ہائبرڈ“ عسکریت پسند اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Hybrid Militant Arrested in Awantipora کیا جب کہ بارہمولہ میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے نام پر چندہ جمع کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 50 آر آر، 110 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے رئیس احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکن چند ہارا نام کے نوجوان کو پستول اور دوسرے قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار نوجوان نے بتایا کہ لشکر عسکریت پسند حاجی (کوڈ نام ) نے اُسے پستول دیا اور پانپور قصبے میں کم از کم دو غیر مقامی مزدوروں کو مارنے کا کام سونپا۔ ترجمان کے مطابق رئیس کو دو غیر مقامی مزدوروں کو مارنے کے عوض میں لشکر طیبہ میں باضابط طور پر شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رئیس میر نے اپنے ایک دوست شاکر حمید بٹ ولد عبدالحمید بٹ ساکن آلوچی باغ سانبورہ سے مدد طلب کی اور موٹر سائیکل بھی مانگی تاکہ ہدف کی نشاندہی کے بعد اس واقعے کو انجام دیا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف ”ہائبرڈ“ عسکریت پسند اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا بلکہ عسکریت پسندوں کی منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنایا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 43/2022 کے تحت پانپور پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

دریں اثنا بارہمولہ پولیس نے ممنوع تنظیم جماعت اسلامی کے نام پر چندہ جمع کرنے کی پادائش میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس ، 46 آر آر نے محمد امین گنائی ولد علی محمد ساکن مائیکرو کالونی کانلی باغ بارہ مولہ کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ موٹر سائیکل زیر نمبر JK05G-7856 پر کہیں جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے قبضے سے جماعت اسلامی کا ایک رسید بک، موبائیل فون، نقدی پندرہ ہزار نو سو روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے گھرکی بھی تلاشی لی گئی اور وہاں سے جموں و کشمیر بینک کے دو پاس بک، جے کے بینک چیک بک اور جماعت اسلامی کی بک لیٹ کو بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی متعلق ایف آئی آر زیر نمبر 68/2022 کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو آگاہ کریں تاکہ خرمن امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.