پلوامہ: کرشی وگیان کیندر پلوامہ میں آج ایک کسان میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ڈی سی چئیرمین پلوامہ سید عبدل باری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہےجبکہ کے وی کے کی سربراہ ڈاکٹر مسرت شفی کے علاوہ دیگر کٸ افسروں اور زمینداروں کی ایک اچھی تعداد نے بھی پروگرآم میں شرکت کی۔ Mega Kissan Mela Held in Pulwama
میلے کا افتتاح ڈی ڈی سی چئیرمین عبدل باری اندرابی نے کے وی کے کی سربراہ ڈاکٹر مسرت شفعی کی موجود گی میں کیا۔ پروگرآم کے دورآن ڈی ڈی سی چئیرمین اور کے وی کے ہیڈ نے دیگر آفسروں کے ہمراہ سٹالز کا معائنہ کیا جو مختلف ڈپارٹمنٹز کی طرف سے لگائے گۓ تھے۔ ڈی ڈی سی چئیرمین نے شرکاء کو بہتر انداز میں کاشتکاری کرنے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے زمینداروں کو مختلف سکیموں کے علاوہ بہترین پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے بھی ضروری جانکاری فراہم کی۔ Awareness camp for farmers organized
پروگرام میں کیندر کی سربراہ ڈاکٹر مسرت شفی بھی موجود رہی، جن کا کہنا تھا کہ اس جانکاری پروگرام کے ذریعے انہوں نے شرکاء کو قدرتی زمینداری پر زور دینے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی زمینداری سے ہم کیڑے مار ادویات کے برے اثرات سے دور رہ سکتے ہیں، جسے آنے والی نسلوں کو کافی فائدہ ہوگا۔Kissan Mela 2022
یہ بھی پڑھیں : Health Mela in Lar Ganderbal: گاندربل کے لار علاقے میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد