ETV Bharat / state

Mega Block Divas in Pulwama پلوامہ کے پانپور میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد - میگا بلاک دیوس کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے پانپور میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی۔ مقامی لوگوں نے بجلی، پانی، سڑکیں اور صحت شعبے کے حوالے سے متعدد شکایات ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا جس پر کمشنر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ وہیں پکھیر پورہ بلاک کے چراری پورہ گاؤں میں بھی بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ کے پانپور میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : May 4, 2023, 5:19 PM IST

پلوامہ کے پانپور میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پانپور میں پہلے بلاک دیوس پروگرام میں حصہ لیا۔ ضلع انتظامیہ نے پانپور قصبہ میں منعقد میگا بلاک دیوس پروگرام کے دوران عوامی مسائل، شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا۔ پروگرام میں مقامی لوگوں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور شکایات کو اجاگر کیا۔ مقامی لوگوں نے بجلی، پانی، سڑکیں اور صحت شعبے کے حوالے سے متعدد شکایات ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا جس پر کمشنر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ٹاؤن ہال پانپور میں پورا دن موجود رہے، جہاں انہوں نے شکایات اور مسائل سنے۔

پروگرام میں ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود رہے، جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران قصبہ پانپور، لالپورہ، کونہ بل، شار شالی، لدھو اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے اس شکایات ازالہ کیمپ میں شرکت کی اور ڈی سی کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر موجود افسران نے اپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور مطالبات کا جواب دیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں گے۔ ڈی سی نے عوام کو صبر سے سننے کے بعد فوری نوعیت کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا اور اعلیٰ سطح پر ان کے ازالے کے لیے درکار مسائل کو بھی نوٹ کیا گیا۔

پکھیر پورہ بلاک کے چراری پورہ گاؤں میں بلاک دیوس کا انعقاد

وہیں دوسری طرف ڈی سی بڈگام نے پکھیر پورہ بلاک کے چراری پورہ گاؤں میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے تمام حقیقی شکایات کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ پروگرام پنچایت گھر چراری پورہ میں منعقد ہوا، جس میں گاؤں چراری پورہ، مہندی پورہ، شینکر پورہ اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز، بزرگوں اور مقامی نوجوانوں کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات پر تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا اور جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bandipora Grievance Redressal Camp:عوامی شکایات کے ازالے لیے بانڈی پورہ میں کیمپ کا انعقاد

انہوں نے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عوامی مسائل کے فوری ازالے پر زور دیا اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ دفتروں میں عوام کے مسائل کو سننے اور ان کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل کریں۔ بلاک دیوس میں شرکت کرنے والے لوگوں نے بجلی کی فراہمی، صاف پانی کی سپلائی، سڑکوں کی میکڈمائزیشن وغیرہ مسائل ڈی سی کے سامنے اُٹھائے اور نوجوانوں نے کھیل کے میدان وغیرہ کی مانگ کی، جس کو ڈی سی نے مرحلہ وار طریقے سے پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.