ETV Bharat / state

Landslide Damages House in South kashmir چاندگام، پلوامہ میں زمین کھسکنے سے رہائشی مکان کو نقصان

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 4:39 PM IST

چاندگام پلوامہ کے باشندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بالائی علاقہ میں موجود نہر کی کھدائی کے سبب علاقے میں کئی بار زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

چاندگام، پلوامہ میں زمین کھسکنے سے رہائشی مکان کو نقصان

پلوامہ (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چندگام علاقے میں اسی طرح کے ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ چندگام، پلوامہ میں زمین کھسکنے کے ایک واقعہ میں غلام نبی ملک نامی ایک شہری کے مکان کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ گؤ خانہ مکمل تباہ ہو گیا۔

ایک مقامی شہری، غلام حسین، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس سے قبل بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک گؤ خانہ کو کافی نقصان پہنچا تھا جس کے بعد متاثرین نے از خود مٹی سرکانے اور ملبہ صاف کرنے کی کوشش کی تھی تاہم محکمہ مال کی جانب سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی بالائی علاقے میں ایک نہر بہہ رہی ہے جس کی محکمہ کی جانب سے کھدائی کی گئی جس کی وجہ سے نہر کا پانی زمین کے اندر سرایت کر گیا اور زمین تر ہونے کے بعد کئی بار کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔ انہوں نے نہر کی تجدید و مرمت کرکے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے جان و مال کو ممکنہ نقصان سے بچانے کی پر زور اپیل کرنے کے علاوہ متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ادھر، گزشتہ کئی روز سے وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ سمیت تاریخی مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے۔ وہیں مسلسل بارشوں اور ژالہ باری کے سبب کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ کسانوں، میوہ باغ مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ بارشوں کے سبب فصلوں، میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: Landslide on Mughal Road: مغل شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.