ETV Bharat / state

Govt Middle School Running in Two Rooms دو کمروں پر مشتمل حاجی بل کا سرکاری اسکول - کاکاپورہ نیوز

ایل جی انتظامیہ شعبہ تعلیم کو پٹری پر لانے کے لیے اقدامات کا دعویٰ کر رہی ہے، وہیں ضلع پلوامہ کے حاجی بل لیتہ پورہ میں واقع گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول محض دو کمروں میں جاری ہے۔ جب کہ اسکول میں سو کے قریب طلبا زیر تعلیم ہیں۔ Government Middle School Running in Two Rooms

دو کمروں پر مشتمل حاجی بل کا سرکاری اسکول

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 4:32 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجی بل، کاکاپورہ میں مناسب جگہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے جہاں طلباء کو سخت دقتوں کا سامنا ہے وہیں اب والدین بھی اس معاملے کو لیکر احتجاج بلند کرنے پر مجبور ہیں۔تاہم محکمہ تعلیم جان بوجھ کر انجان بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول میں تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہے کیوں کہ جب بارش ہوتی ہے تو انہیں چھٹی دے دی جاتی ہے اور یہاں بچوں کو کھیلنے کے لیے گروانڈ بھی نہیں۔ Government Middle School Running in Two Rooms

دو کمروں پر مشتمل حاجی بل کا سرکاری اسکول

طلبا کے والدین نے محکمہ تعلیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہاں ان کے بچوں کا مستقبل روشن ہونے کے بجائے تاریک بن رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے موقع پر، سیاستداں ووٹ لینے کے لیے وعدے تو کرتے ہیں لیکن بعد میں وعدے وفاء نہیں ہوتے۔

وہیں اسکول میں تعینات ایک ٹیچر سجاد احمد نے بتایا کہ محض دو کمروں میں نو کلاسوں کو پڑھانا ان کے لیے بھی درد سر بنا ہوا ہے اور وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام نہیں دے پاتے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ کو کئی مرتبہ اس ضمن میں آگاہ کیا لیکن بے سود ثابت ہوا۔ Government Middle School Running in Two Rooms

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں جب چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نذیر احمد ریشی سے فون پر استفسار کیا تو انھوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے کئی اسکول میں مناسب جگہ کا فقدان ہے اور وہ اس بارے میں اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Hajibal Letpora Lacks Basic Facilities : حاجی بل گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.