ETV Bharat / state

Jammu and Kashmir Apni Partyپلوامہ میں اپنی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے کنونشن منعقد - Jammu and kashmir News

اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے کارکنان کی جانب سے ضلع پلوامہ کے رہمو نامی علاقہ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری سمیت پارٹی کے سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

کنوینشن منعقد
کنوینشن منعقد
author img

By

Published : May 7, 2023, 9:39 AM IST

کنوینشن منعقد

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو نامی علاقہ میں اپنی پارٹی جموں کشمیر کے کارکنان کی جانب سے پارٹی کنوینشن کا انعقاد کیا، جس میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری،پارٹی کے نائب صدر ظفر علی منہاس،ضلع صدر غلام محمد میر کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی ان لوگوں کے لیے ایک متعلقہ سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے جن کی آواز اور مفادات کو جموں و کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو اگست 2019 سے نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ جموں کشمیر کے لوگوں کی کوئی قیادت کرنے والا نہیں تھا جس وجہ سے لوگ پریشان تھے،اسی وقت انہوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے اپنی پارٹی جموں کشمیر کو وجود میں لانے کا فیصلہ کیا تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کی جا سکے اور یہاں کے جوانوں کو ایک پرامن ماحول کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار فراہم کیا جا سکے اور یہاں کے لوگوں کی زمین کو تحفظ دیا جا سکے اور ان کی پارٹی ان عظیم مقاصد کی تکمیل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

پارٹی صدر نے ے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ پروگرام میں اضافہ کریں تاکہ عوام اپنی پارٹی کی غیر واضح پالیسیوں اور ایجنڈے سے بخوبی واقف ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی کا ایک بہت واضح ایجنڈا ہے اور وہ ہے جموں و کشمیر کے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کرنا۔ پارٹی صدر نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari Visit Rajouri جموں وکشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسمبلی انتخابات ناگزیر، الطاف بخاری

پروگرام کےدورن پارٹی کے نائب صدر ظفر علی منہاس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا افسروں کے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بیگانگی ہے اور ان سیاسی جماعتوں سے ناامیدی ہے جنہوں نے جموں و کشمیر پر حکومت کی ہے لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔لیکن اپنی پارٹی جموں کشمیر کے لوگوں کو ترقی کے نئے دور میں لے جانے کے لئے کوشاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.