ETV Bharat / state

Labour Day 2023 ترال میں عالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد

یکم مئی کو پوری دنیا میں عالمی یوم مزدور کے طور پر منایاگیا، جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر یکم مئی کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔

author img

By

Published : May 2, 2023, 11:14 AM IST

عالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد

ترال:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میونسپلٹی کی جانب سے عالمی یوم مزدور کے نسبت سے ٹاون ہال ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جسکی صدارت اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش نے کی، جبکہ ایگزیکٹو آفیسر ایم۔سی ترال عامر سہیل،صدر ایم۔سی ترال ترال منظور خان اور دیگر عہدیدار بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر موضوع کی مناسبت سے مقالات پڑھے گئے اور مزدوروں کے حقوقِ کی بات کی گئی، جبکہ اس موقع پر صفائی ملازمین کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پرمقرنین کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر صرف تقاریر سے ہی مزدوروں کے حقوق کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کے لیے سماجی سطح پر ایک بیداری مہم کی ضرورت ہے۔

میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایم سی ترال کے صدر منظور خان نے بتایا کہ عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ اس دن کی اہیمیت کو اجاگر کیا جا سکے
اس موقع پر سینیٹیشن آفیسر عبد لسلام نے بتایا کہ آج کی اس تقریب میں صفائی ملازمین ں کو اعزازات سے نوازا ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو سکے

واضح رہے کہ یکم مئی عالمی یوم مزدور کے طور منایا جاتا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے، مزدوروں،محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغام کو عام کرنا اورپوری دنیا میں مزدور کو اُن کے حقوق کے حصول کیلئے بیدار کرنا ہے یہ دن اقوام عالم میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید پڑھیں:Labour Day 2023 مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام، عبدالرؤف پُنو

واضح رہے کہ یہ دن 1886میں شکاگو کے ایک مقام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہونے والے احتجاج کا نتیجہ ہے، اس موقع پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہوتی ہیں۔یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا جس میں ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیمیں اور دیگر سوشلسٹک اداروں نے کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔اس مطالبہ کو تمام قانونی راستوں سے منوانے کی کوشش ناکام ہونے کی صورت میں یکم مئی کو ہی ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ جب تک مطالبات نہ مانے جائیں اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ 16-16 گھنٹے کام کرنے والے مزدوروں میں 8گھنٹے کام کا نعرہ بہت مقبول ہوا۔اس دن امریکہ کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.