ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے ترال میں ریچھ پکڑ لیا گیا - وایلڈ لایف اہلکار

وایلڈ لایف اہلکاروں نے آج امیرآباد، ترال میں ایک ریچھ کو اس وقت دبوچ لیا جب ایک مقامی نوجوانوں کی جانب سے تعاقب کرنے کے بعد وہ ایک غار میں چلاگیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے ترال میں ریچھ پکڑ لیا گیا

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 9:59 PM IST

جموں و کشمیر کے ترال میں وایلڈ لایف اہلکار آج غار میں پناہ لیے ایک ریچ کو دبوچنے میں کامیاب رہے۔ ریچ کو پکڑنے کی کاروائی کے دوران مقامی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جس کے بعد محکمہ کی جانب سے پولیس کی نفری کو بلایا گیا۔

جنوبی کشمیر کے ترال میں ریچھ پکڑ لیا گیا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کردیا، جس کے بعد محکمہ وایلڈ لایف کے اہلکاروں نے غار میں چھپے ریچ کو بیہوش کرکے قابو میں کرلیا جبکہ مقامی افراد نے علاقہ میں مزید ریچھوں کے گھومنے کی شکایت کی اور انہیں فوری پکڑنے کا محکمہ سے مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال: رابطہ پل ڈہہ جانے کے سبب لوگوں کو مشکلات

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وایلڈ لایف ترال کے عہدیدار محمد یوسف نے بتایا کہ ریچھ کی اطلاع ملنے کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ امیرآباد پہنچ گئے اور ایک بڑے ریچھ کو قابو میں کرلیا۔ انہوں نے عوام سے جنگلی جانوروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے جنگلی جانوروں سے متعلق فوری طور پر محکمہ کو اطلاع دینے کی بھی عوام سے خواہش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.