ETV Bharat / state

FCI Rice Bags Seized: پلوامہ میں ایف سی آئی کی 45 بوریاں ضبط، مقدمہ درج

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 6:01 PM IST

پلوامہ پولیس کے مطابق ناکے پر تلاشی کارروائی کے دوران خشک گھاس سے لدی ایک منی ٹرک سے پولیس نے ایف سی آئی FCIکی 45 بوریاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

FCI Rice Bags Seized
پلوامہ میں ایف سی آئی کی45 بوریاں ضبط، مقدمہ درج

ضلع پلوامہ میں پولیس نے ناکے پر تلاشی کے دوران ایف سی آئی FCIکی 45چاول کی بوریوں کو ضبط کر لیا۔

پلوامہ پولیس کے مطابق انہوں نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) FCIکی 45چاول کی بوریوں کو اُس وقت ضبط کر لیا جب انہیں غیر قانونی طور گھاس سے لدی ایک منی ٹرک کے ذریعے کہیں لے جایا جا رہا تھا۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ پولیس کی ایک ٹیم نے ضلع کے چاٹہ پورہ، پٹرول پمپ کے قریب ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر (JK05D-0445) کو روک کر اسکی تلاشی لی۔

انہوں نے کہا کہ منی ٹرک خشک گھاس سے لدی ہوئی تھی تاہم تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے ایف سی آئی FCIکی 45 بوریاں ضبط کر لیں۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.