ETV Bharat / state

ترال: ووٹرز کیا کہتے ہیں!

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں شدید سردی کے با وجود لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

شدید سردی کے با وجود لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 3:57 PM IST

جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈی ڈی سی) انتخابات کے سلسلے میں ترال کے آری بلاک میں ووٹ ڈالے گئے، جس دوران شدید سردی کے با وجود لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ترال میں شدید سردی کے با وجود لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ووٹروں نے بتایا کہ وہ جامع تعمیر و ترقی کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ ووٹروں کا کہنا تھا کہ آج تک اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ لیکن انھیں یقین ہے کہ جس امیدوار کو انھوں نے ووٹ دیا ہے وہ انکے مسائل کو اولین ترجیحات میں حل کرے گا۔

واضح رہے کہ ترال کے اری پل بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 25429 ہے اور نو امیدوار اس حلقے سے قسمت آزما رہے ہیں۔ ترال کے بالائی علاقوں نارستان، گترو، اور پستونہ میں بڑی تعداد نے اپنے حق کا استعمال کیا۔

تیسرے مرحلے میں جموں و کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں جن میں 139 امیدوار ہیں۔

کُل 305 امیدوار اس انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں جن میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کیے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں، یوٹی میں 20 اضلاع میں نمائندے منتخب ہوں گے۔ ڈی ڈی سی کونسل پانچ برس کی مدت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.