Intro:ضلع پلوامہ میں محمکہ کھیل کود کی جانب سے یو ٹی سطح کی تین روزہ کیرم چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا۔جس میں جموں و کشمیر کی 17 اور 19 سال کے بچہ حصہ لے رہے ہیں۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کو سیکورٹی کے اعتبار سے کافی حساس تصور کیا جاتا ہے۔ ضلع میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے انعقاد سے بہتر سیکورٹی صورتحال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ کھیل کود کی جانب سے ضلع پلوامہ میں تین روزہ کیرم چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا۔ Inter District Championship in Pulwamaچمپئن شپ میں وادی کشمیر سمیت خطہ جموں کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے حصہ UT Level Carom Championship in Pulwamaلے رہے ہیں۔
صوبہ جموں کے سانبہ، کٹھوعہ، آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ وادی کشمیر میں کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے جس سے انہیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چمپئن شپ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنے اسکول اور علاقے کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔
چیمپئن شپ کا افتتاح Inter District UT Level Carom Championship in Pulwamaضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری نے کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ، محکمہ کھیل کود سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈی سی پلوامہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے نوجوان نہ صرف کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں بلکہ اپنے ہنر اور قابلیت کے دم پر ضلع کا نام روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے ضلع پلوامہ میں تین روزہ یوٹی سطح کے چیمپئن شپ کے انعقاد پر محکمہ کھیل کود کی ستائش کی۔ ڈی سی پلوامہ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ضلع میں 70000 ہزار کے قریب کھلاڑیوں نے مختلف کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی محکمہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں اور یہاں کے ماحول کی کافی ستائش کی۔