ETV Bharat / state

پلوامہ میں 50فیصد سبسڈی پر 27 مشروم یونٹس تقسیم - مشروم یونٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے 50فیصد سبسڈی پر 27 مشروم یونٹس تقسیم کیے گئے۔

پلوامہ میں 50فیصد سبسڈی پر 27 مشروم یونٹس تقسیم

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 6:05 PM IST

جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سرکار کی جانب سے نہ صرف ٹریننگ اور آگہی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے بلکہ مختلف اسکیموں کے ذریعے انکی مدد بھی کی جاتی ہے۔

پلوامہ میں 50فیصد سبسڈی پر 27 مشروم یونٹس تقسیم

محکمہ زراعت کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک تقریب کے دوران پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو 50فیصد سبسڈی پر مشروم کے یونٹس تقسیم کیے گئے۔

مشروم یونٹس کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 103 افراد نے درخواستیں دی تھیں، جن میں سے صرف 27افراد کو مشروم یونٹس فراہم کیے گئے جبکہ 12 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا گیا۔

مقامی نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ محکمہ کی جانب سے رعایتی داموں پر یونٹس فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے تاہم درخواست دینے والے سبھی افراد کو بھی جلد ہی یونٹس فراہم کئے جانے چاہئے تاکہ وہ بھی نوکریوں پر منحصر رہنے کے بجائے خود روزگار کما سکیں۔

مشروم یونٹ پر تقریبا تیس ہزار روپے کی لاگت آتی ہے جس میں محکمہ زراعت پندرہ ہزار روپے بطور سبسڈی فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد

مقامی باشندوں کے مطابق رعایتی داموں پر مشروم یونٹ کی شروعات کے بعد انہیں تجربات کا موقع ملے گا جس کے بعد وہ کاروبار میں از خود اضافہ کر سکیں گے۔

چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے 100سے زائد افراد کو یونٹس فراہم کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم صرف 27افراد کو یونٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر افراد کو بھی جلد ہی یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.