ETV Bharat / state

پلوامہ میں 45 برس سے زائد عمر کی آبادی کا صد فیصد ویکسینیشن - عید قربان

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

پلوامہ میں 45برس سے زائد عمر کی آبادی کا صد فیصد ویکسینیشن ہدف مکمل

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 5:51 PM IST

وادی کشمیر میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کرنے کی فہرست میں ضلع پلوامہ میں شامل ہو گیا ہے۔

پلوامہ میں 45 برس سے زائد عمر کی آبادی کا صد فیصد ویکسینیشن

ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن سے متعلق جانکاری دیتے کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 برس سے زائد عمر کے 40 ہزار سے زائد افراد کو کورونا مخالف ٹیکے لگائے گئے ہیں اور جلد ہی صد فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہو رہی تاہم عوام کو وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ماہرین کی جانب سے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کی پیشگوئی کے حوالے سے کہا کہ ’’ایس او پیز پر عمل آوری سے ہی کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: دکانداروں، چھاپڑی فروشوں اور اساتذہ کو ویکسنیشن

ڈی سی پلوامہ نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور وقت پر کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی اپیل کی۔

عید قربان کے حوالے سے انہوں نے عوام سے بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.