ETV Bharat / state

Poonch Road Accident: پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک نوجوان کی موت - poonch latest news

پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں ایک درد ناک سڑک حادثہ Poonch Road Accident پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر نوجوان کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت
سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 5:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ Poonch کی مینڈھرتحصیل Mendhar میں ایک سڑک حادثہ Road Accident میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنی ویگنار کار میں سوار ہوکر مینڈھر کی طرف جارہا تھا، اسی دوران اچھاد علاقے میں واقع بارڈ سیکورٹی کیمپ کے قریب نوجوان نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک سے کئی کلومیٹر دور کھیتوں میں جا گری۔

حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے نوجوان کو نکالا اور اسے ضلع اسپتال مینڈھر میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت

مزید پڑھیں: Road Accident: ڈورو میں ٹپر اور کار میں ٹکر، 4 زخمی

پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی،جہاں پولیس نے متوفی کی شناخت مگناڈ کے رہائشی آشیش کھجوریا ولد ستیش کمار کے طور پر کی ہے، جو اس وقت پونچھ کے کامسر علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

مینڈھرپولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کر قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.