ETV Bharat / state

پاکستانی گولہ باری میں خاتون زخمی

مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے سے کئی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی مویشیوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی خبریں ملی ہیں۔

women injured in cross-border shelling
پاکستانی گولہ باری میں خاتون زخمی
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 9:53 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹرز میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ جس دوران پاکستانی گولہ باری کی زد میں آنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ کئی رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مینڈھر سیکٹر کے لینجوٹ علاقہ میں ایک پاکستانی شیل عبدالمجید کے مکان میں لگا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی سلیمہ بی زخمی ہوگئی۔

پاکستانی گولہ باری میں خاتون زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے دوران 49 راشٹریہ رائفل کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو پولیس اور طبی ٹیم کے ہمراہ بنیادی علاج و معالجه کرنے کے بعد پی ایچ سی دھاگلون منتقل کیا جہاں سے انہیں سب ضلع اسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا۔ تاہم بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ عورت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے رات کو فو ج اور پو لیس ٹیم کے ہمراہ ریسکیو کر کے زخمی خاتون کو فائرنگ سے نکال دیا تھا۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران فوج نے بھی ہمارا تعاون کیا۔ جس کی وجہ سے ہم اس کو فائرنگ سے نکالنے میں کا میاب رہے۔'

مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے سے کئی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی مویشیوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی خبریں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ زور بھی فائرنگ میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.