جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن کونسل پردیپ شرما کی قیادت میں پی جے پی کارکنان نے پونچھ شہر میں کارپوریشن کے صفائی ملازمیں کو اعزاز سے نوازا اور ان کے درمیان راشن تقسیم کیا۔
سابق رکن کونسل کے ساتھ بی جے پی کارکنان نے پونچھ شہر کا دورہ کر شہر کے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹی پر تعینات صفائی ملازمین کے پاس جاکر انہیں پھولوں کا ہار دے کر اعزاز دیا اور ان کے درمیان راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر سابق ایم ایل سی پردیپ شرما نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہیں اور تمام لوگ اپنے تحفظ کی ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں لیکن صفائی ملازمین اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اپنے گھر سے باہر نکل کر صفائی کی جانب توجہ دے رہے ہیں، تاکہ گندگی سے ضلع کے باشندوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگ ان کا خیال رکھیں۔ اسی بات کے مدنظر ہم لوگوں نے پونچھ ضلع میں صفائی ملازمین کے حوصلے کو بڑھانے کے لئے انہیں اعزاز سے نواز رہے ہیں۔