ETV Bharat / state

Underground Bunkers Near LoC in Poonch: زیر زمین بنکروں کی تعمیر برسوں سے تشنہ تکمیل

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 8:21 PM IST

’’سرحدی علاقہ ہونے کے باعث یہاں کبھی بھی حالات بگڑ سکتے ہیں۔ سرحد کے آر پار گولہ باری کا کوئی بھی وقت متعین نہیں ہوتا۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے حکومت نے بنکروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جو محض کاغذوں کی حد تک ہی محدود دکھائی دے رہا ہے۔‘‘ Underground Bunkers on LoC

Underground Bunkers Near LoC in Poonch: زیر زمین بنکروں کی تعمیر برسوں سے تشنہ تکمیل
Underground Bunkers Near LoC in Poonch: زیر زمین بنکروں کی تعمیر برسوں سے تشنہ تکمیل

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، منڈی علاقے کے باشندوں نے برسوں سے ادھورے پڑے کمیونٹی بم شلٹر (زیر زمین بنکرز) پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Underground Bunkers Near LoC in Poonch انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی رقم ان بنکروں کی تعمیر کے لئے مختص کی گئی تاہم اس کے باجود انہیں مکمل نہیں کیا جا رہا۔

زیر زمین بنکروں کی تعمیر برسوں سے تشنہ تکمیل

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اعلانات اور بلند و بانگ دعووں کے باوجود زمینی سطح پر ابھی بھی متعدد جگہوں پر کمیونٹی بنکر تشنہ تکمیل ہیں۔ وہیں ان بنکروں کی تعمیر کر رہے ٹھیکہ داروں نے بھی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے بنکروں کی تعمیر کے لیے رقم واگزار نہیں کی جا رہی ہیں جس کے سبب کئی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر نامکمل ہے۔‘‘ Underground Bunkers Far from completion

مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’سرحدی علاقہ ہونے کے باعث یہاں کبھی بھی حالات بگڑ سکتے ہیں، سرحد کے آر پار گولہ باری کا کوئی بھی وقت متعین نہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے حکومت نے بنکروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جو محض کاغذوں کی حد تک ہیں محدود دکھائی دے رہا ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے بنکروں کا تعمیری کام مکمل کرنے کی اپیل کی۔

ٹھکیداروں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2019 میں ان بم شلٹروں کا کام شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا: ’’بنکروں کی بقایہ جات جو languishing scheme کے تحت دی جانی تھی وہ بھی تک واگزار نہیں کی جا رہی ہے، جس کے سبب ہمیں بھی مزید کام کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ ٹھیکہ داروں کے مطابق ’’ہم نے کئی بار مختلف دفاتر کے چکر کاٹے تاہم ابھی تک رقومات واگزار نہیں کی جا رہی۔‘‘

مزید پڑھیں: پونچھ :ساوجیاں کینٹھ میں بنکروں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے

انہوں نے یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار سے اس معاملے پر سنجیدہ نوٹس لینے اور ٹھیکہ داروں کو بقایہ جات واگزار کرنے کی تلقین کی تاکہ ان بم شلٹروں پر بچا ہوا کام بھی جلد مکمل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.