سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK06 5429 گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی سڑک سے پھسل کر قریب 25 میٹر گہری کھائی میں جاگری، گرچہ مقامی باشندوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے نوجوانوں کو سب ضلع اسپتال، سرنکوٹ پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
فوت ہونے والے افراد کی شناخت مڑہ کے رہنے والے 25 سالہ عمران احمد ولد عبدالقیوم اور 20 سالہ عابد حسین ولد محمد صادق کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: فوج نے ایل او سی پر عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔