ETV Bharat / state

منڈی: گاڑیوں کے جام سے راہگیروں کو پریشانی - انتظامیہ کو مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع منڈی ہیڈ کوارٹر پر جام کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انتظامیہ کی مستعدی کے باجود جام اور رانگ پارکنگ راہگیروں کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے۔ جہاں جس کی جہاں مرضی ہوتی ہے وہاں گاڑی کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہو جاتا ہے۔

گاڑیوں کے جام سے راہگیروں پریشان
گاڑیوں کے جام سے راہگیروں پریشان
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 9:08 PM IST

کھڑی بازار تک سڑک کے اطراف میں گاڑی قطار میں لگی ہوئی ہیں۔ منڈی کے قریب تو انسان پیدل نہیں چل پاتا ہے۔ اس قدر رانگ پارکنگ ہے کہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو سخت پریشان ہونا پڑتا ہے۔ دوسری جانب لوڈیڈ کریئر ٹرالیاں ٹپر وغیرہ بازار میں جام کی بڑی وجہ ہیں۔ جس پر انتظامیہ کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

گاڑیوں کے جام سے راہگیروں پریشان

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ریٹائرڈ لیکچرر امیر الدین نے کہا کہ 'اس وقت منڈی میں گزشتہ دو تین سال سے ٹریفک جام ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ جگہ جگہ رانگ پارکنگ ہے۔ ٹرالیاں، ٹرک وغیرہ کی بازار میں دن میں آمد رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے ایمبولنس یا دیگر کسی ضروری کام کے لئے نکلنے والے راہگیروں کو بھی سخت پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔'

انہوں نے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملہ پر مزید سنجیدگی سے منڈی میں رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ اس کے علاوہ عوام کو جام سے نجات دلانے میں اپنا رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی میں یوم آزادی کے حوالے سے میٹنگ

اس حوالے سے نائب تحصیلدار منڈی آزاد احمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آئندہ کسی بھی رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ اس سے پہلے انہوں نے تمام دوکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ رانگ پارکینگ سے سخت احتیاط کریں اور اپنی دوکانوں کے پاس کسی کو بھی گاڑی کھڑی نہ کرنے دیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائکلوں سے اور چیک پوسٹ سے صبح نو بجے تا شام چار بجے کسی بھی بڑی لوڈ کریر ٹرالیاں ٹپر ٹرک وغیرہ کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.