ETV Bharat / state

پونچھ: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت - ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر

پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر میں داخل کرایا گیا۔

پونچھ: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
پونچھ: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 9:49 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 10:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر میں داخل کرایا گیا ہے۔

پونچھ: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام مینڈھر سے چونگا کالا بن جانے والی ٹاٹا سومو کے ڈرائیور نے نیما علاقے میں موڑ پر توازن کھو دیا اور ٹاٹا سومو تقریبا پچاس فٹ نیچے کھیتوں میں جا گری۔ اس حادثہ میں ٹاٹا سومو مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دو شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

وہیں مقامی لوگوں کی مدد سے دیگر زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ایک اور شخص نے دم توڑ دیا۔ دو دیگر زخمی مینڈھر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 22, 2021, 10:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.