جموں: صوبہ جموں کے سرحدی سب ڈویژن مینڈھر میں دریا میں 3 کمسن بچے ڈوب گئے جس کے بعد ان کے لیت ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن ہیڈکوارٹر کے نزدیک ڈھکی علاقہ میں سنیچر کی شام 2 کمسن لڑکیاں اور ایک کمسن لڑکا دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں کی کوششوں کی وجہ سے کمسن لڑکے کو زندہ بچا لیا گیا لیکن آخری اطلاع موصول ہونے تک کمسن لڑکیوں کی تلاش مسلسل جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچیوں کی تلاش کے لیے پولیس، فوج اور مقامی رضاکاری کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقتیں پیدا ہو گئی ہیں، تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک بچیاں لاپتہ تھیں۔ وہیں سول اور پولیس و فوج کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: