پونچھ: مرکز کے انتظام خطہ جموں و کشیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے بریاڑی نالا علاقہ میں گجر بکروال طبقہ کے لیے تعمیر شدہ عمارت عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے،جس کو لیکر گجر بکروال طبقہ کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے، اس حوالے سے ایس ٹی مورچہ جموں و کشمیر کے صدر حاجی محمد اشرف اور پنچ چوہدری محمد شریف نے کہا کہ گجر بکروال طبقہ کے لیے یہ عمارت تعمیر کی گئی تھی، جس کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔The building constructed under the Sad Bhawana campaign is in dilapidated condition
انہوں نے کہا کہ یہ عمارت بھارتیہ فوج کی جانب سے سد بھاونہ مہم کے تحت تعمیر کی گئى تھی، جس میں ہر طرح کی سہرلیات دستیاب تھیں۔ اور اس پر کروڑں روپے خرچ کیے گیے تھے،تاہم بدقسمتی سے چند سالوں میں اس عمارت کی ابتر حالت ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو موسمِ سرما اور موسمِ گرما کے دوران کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کے مطابق گجر بکروال طبقہ کے لوگ جمیاں گلی اور سری منگیانہ سے ہوتے ہوئے کشمیر یا دیگر مقامات کا رُخ کرتے ہیں، اور سفر کے دوران یہاں مقیم ہواکرتے تھے۔ لیکن خستہ حال عمارت کی وجہ سے انہیں اب ٹھرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Tourism Building in Dilapidated Condition: سرکاری عمارت خستہ حالی کا شکار
انہوں ضلع انتظامیہ پونچھ و لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر سے اپیل کی ہے کہ اس عمارت کی تعمیر نو کی جائے تاکہ گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔