ETV Bharat / state

پونچھ: جے کے پی ایم کے ڈی ڈی سی امیدوار پر جان لیوا حملہ - ردھم پریت سنگھ پرکچھ نقاب پوش لوگوں نے حملہ کردیا

ضلع پونچھ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے جے کے پی ایم پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدوار ردھم پریت سنگھ پر نامعلوم نقاب پوشوں نے حملہ کردیا۔

some masked men attacked the jkpm ddc candidate in district poonch
جے کے پی ایم کے ڈی ڈی سی امیدوار پر جان لیوا حملہ
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 9:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے جے کے پی ایم پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدوار ردھم پریت سنگھ پر چند موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم نقاب پوش افراد نے جان لیوا حملہ کردیا۔

جے کے پی ایم کے ڈی ڈی سی امیدوار پر جان لیوا حملہ

نقاب پوشوں کے اچانک حملے سے ردھم پریت سنگھ اور انکے ساتھی بچ تو گئے لیکن انکی گاڑی کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا، گاڑی کے تمام شیشے کو توڑ دیا گیا۔

ردھم پریت سنگھ نے بتایا کہ ’’ہم ڈی ڈی سی انتخابات کی انتخابی تشہیر کرکے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک ہی کچھ نقاب پوشوں نے گاڑی پر لوہے کی راڈ کے ساتھ ہم پر جان لیوا حملہ کردیا، جس میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس دوران کسی بھی طرح سے ہم اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن ابھی تک ان نقاب پوشوں کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔

ردھم پریت سنگھ کے مطابق انکی کسی بھی شخص سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی آج تک کسی سے بھی ان کا تنازعہ ہوا ہے، لیکن انھوں نے اس حملے کو سیاسی حملہ ضرور قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.