سرحدی ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گشت کے دوران دو فوجی اہلکار آئی ای ڈی (IED) کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی ہوئے دونوں فوجی اہلکاروں کو نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے کرشنا ویڈیا کی موت واقع ہو گئی تاہم آئی ای ڈی دھماکے کے دوران زخمی ہوئے دوسرے فوجی اہلکار سورو کمار کو جی ایچ راجوری منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ رات ضلع پونچھ کے کے جی سیکٹر کے نانگی ٹکری علاقے میں اس وقت ہوا جب فوجی اہلکار گشت پر تھے۔
مزید پڑھیں: Bandipora Encounter: دو عسکریت پسند ہلاک
ہلاک ہوئے فوجی اہلکار کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے انکے آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔