پونچھ: اطلاعات کے مطابق جمعرات کو پونچھ ہیڈ کوارٹر کے منگناڈ اور شیدرا کے جنگلاتی علاقوں میں ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کی ہدایت پر ڈی ایس پی آپریشن کی قیادت میں سیکورٹی فورسز کی ٹیموں نے جنگلی علاقوں کے علاوہ گاؤں میں مشترکہ تلاشی مہم کی۔ جمعرات کی شام تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔ جنگلی علاقے میں جس طرح سے تلاشی لی گئی اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی، اس سے کسی بڑے شکوک و شبہات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم پولیس افسران کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے پیش نظر یہ تلاشی مہم چلائی گئی ۔علاقوں کی جس طرح تلاشی لی جا رہی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورس کتنی چوکس ہے اور ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Joint Review of Security Situation in Poonch: پونچھ اور راجوری میں دفاعی ایجنسیوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا