جموں و کشمیر: پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں واقع بوڑھا امرناتھ کی سالانہ یاترا کے پیش نظر ضلع کی سرنکوٹ تحصیل کے کئی جنگلاتی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی۔ پولیس افسران سے موصولہ اطلاع کے مطابق بوڑھا امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے پیش نظر منڈی پونچھ ہائی وے کے قریب جنگلاتی اور پہاڑی علاقوں کے بالائی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ Buddha Amarnath Yatra 2022
ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نے پولیس اور فوج کی ٹیموں کے ذریعہ ناگالی، ڈنگلا ٹاپ کے جنگلاتی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔Buddha Amarnath Yatra 2022
یہ بھی پڑھیں: Direct Helicopter Services for Amarnath Yatra: سرینگر سے پنجترنی تک براہ راست ہیلی کاپٹر خدمات
وہیں تلاشی مہم کے دوران پونچھ اور منڈی کے نزدیکی جنگلی علاقہ کے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ہدایت دی گئی کہ کسی بھی مشتبہ شخص پر نظر پڑتے ہی اس کی اطلاع سکیورٹی فورسز کو دیں۔ واضح رہے کہ یاترا کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز چوکس ہو گئی ہے۔ Buddha Amarnath Yatra 2022