ETV Bharat / state

مینڈھر قصبہ دوسرے دن بھی بند - پونچھ کے تحصیل مینڈھر

ایس ڈی ایم نے کہا کہ تمام دکانداروں کو کورونا وائرس جانچ کرانا لازمی ہے، تبھی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

poonch district
poonch district
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 9:35 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں ابھی بھی بازار بند رکھا گیا ہے۔

مینڈھر قصبہ دوسرے دن بھی بند

مینڈھر کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر ساحل جندال نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے ہدایات دی گئی ہے کہ مینڈھر کے دکاندار جب تک کورونا جانچ نہیں کرائیں گے تب تک انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دریں اثنا نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کے لئے کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ہیلتھ کارڈ محکمہ صحت جاری کرے گا اور تمام دکانداروں کو اپنا ٹیسٹ کروانا ہے۔

مینڈھر بازار کی تصویر
مینڈھر بازار کی تصویر

انہوں نے کہا کہ جو ٹیسٹ کرائے گا اسے دکان کھولنے کی اجازت دی جائے گی، ورنہ اس کی دکان بند رہے گی۔

ایس ڈی ایم نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تعاون کریں اور اپنے ٹیسٹ کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.