ETV Bharat / state

Search Operation In Poonch پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک رہائشی اور جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن کا آغاز - جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ

مینڈھر کی طرف جانے والی شاہراﺅں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی بھی شہری کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:38 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعرات کی صبح متعدد رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقوں کو محاصرے میں لے کر کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروں کے خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینڈھر کی طرف جانے والی شاہراﺅں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی بھی شہری کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج ، بی ایس ایف نے مشترکہ طورپر پہاڑی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے سرحدی علاقوں میں فوج کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Arms Recovered in Poonch پونچھ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.