منڈی، ضلع پونچھ: ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں انجمن تنظیم المومنین منڈی و انجمن گلشن حسینی پلیرہ کے زیر اہتمام نوجوانان منڈی کی جانب سے صدر بازار میں ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ جس دوران تمام مسافروں کو پھل، شربت، پانی پلایا گیا۔ سبیل لگانے کا اہم مقصد شہداء کربلا کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنہوں نے شدید گرمی کے عالم میں کربلا کے میدان میں اپنی قربانیاں پیش کیں۔ جس کو زندہ رکھنے کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی سبیل کا اہتمام کرکے لوگوں کو پانی پلایا گیا۔ اس حوالے سے انجمن تنظیم المومنین منڈی و انجمن گلشن حسینی پلیرہ کے صدور نے کہا کہ یہ سبیل حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں لگائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ اس سبیل میں شہداء کربلا کی قربانی اور ان کی پیاس کو یاد کیا جاتا ہے۔ اور یہ سsabeel organised to commeبق دیا جاتا ہے کہ حق کبھی باطل کے سامنے جھکا نہیں کرتا۔ سن 61ھ سات محرم الحرام کے روز یزیدی فوج نے کربلا کے میدان میں اُن 72 جانثاروں کا پانی بند کردیا تھا اور ان 72 نفوس قُدسیہ میں نوجوان، بچے اور خواتین شامل تھیں۔ جو حق کی خاطر ڈٹے رہے۔ لیکن دُشمنِ اسلام کے ہاتھ پر بیت کرنے سے صاف انکار کردیا۔ جس کو دیکھتے ہوئے یزیدی فوج کی جانب سے سات محرم سے ان کا پانی بند کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ یزیدی فوج کو بچوں پر بھی رحم نہ آیا۔ باوجود اس کے کربلا کے اس ریگستان کی کڑکتی دھوپ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قیادت میں یہ مختصر قافلہ دین محمدی کی بقاء کی خاطر ڈٹا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سبیل لگانا عالم انسانیت کو یہ پیغام دینا ہے کہ جو پانی بند کرتے ہیں انہیں یزیدی کہا جاتا ہے اور جو پانی پلاتے ہیں انہیں حسینی کہتے ہیں۔ کیونکہ جیو اور جینے دو کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔ جس کے لیے سبیل لگا کر مسافروں کو پانی پلایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے مطابق سات محرم الحرام کو کربلا میں امام حسین علیہ السلام و ان کے رفقاء پر پانی کو بند کردیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں محرم کے ان ایام میں سبیل کا اہتمام کرکے بغیر مذہب و ملت اور بغیر رنگ و نسل کے سب کو پانی پلایا جاتا ہے۔ جس دوران امت مسلمہ میں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا جاتا ہے۔