ETV Bharat / state

Road accident In JK جموں و کشمیر میں دو سڑک حادثات، دو افراد ہلاک - ادھمپور میں منی بس پلٹ گئی

جمعرات کے روز ادھمپور ضلع کے پنجگریاں علاقے میں ایک منی بس پلٹنے سے کم از کم بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ وہیں کشتواڑ سڑک پر ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

دو سڑک حادثات میں دو ہلاک، بارہ زخمی
دو سڑک حادثات میں دو ہلاک، بارہ زخمی
author img

By

Published : May 11, 2023, 9:35 PM IST

ادھمپور: جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور پنجگریاں علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں بارہ مسافر زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ادھمپور کے پنجگریاں علاقہ میں ایک منی بس اچانک ڈرائیور سے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں تقریباً بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کیا ہے۔

درین اثناہ، جمعرات کی شام بٹوٹ - کشتواڑ قومی شاہراہ پر ملہوری گاؤں کے قریب ایک کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوراً ریسکیو آپریشن چلایا جس کے بعد کار میں سوار دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت جوگندر پال اور رنجیت کمار ساکنان پریم نگر کے بطور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Uri اوڑی میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.