کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن کے دوران رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو گندہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہانا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہ پی ایم کے اعلی افسران اس سے ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور اب عوام بھی محکمہ پی ایچ ای کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔ کیوں نکہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازم سے لیکر افسر تک کوئی بھی عوام کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں ۔
پنچایت ساتھرہ کے وارڈ نمبر ایک پنچ عبدالمجید نے کہا کہ ''اسی گندے پانی سے ہمیں روزہ افطار کرنا پڑھتا ہے اور اپنی پلاسٹک کی پائپ خرید کر گندہ پانی خانے پینے کے لیے استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔''
اس موقع پر وارڈ نمبر چھ کے پنچ عبدالعزیز نے کہا کہ ''کئی بارعوام کی درپیش مشکلات کو لیکر محکمہ پی ایچ ای اعلی افسران کے پاس گئے لیکن انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور یہاں لوگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو پانی کی سہولیات جلد سے جلد فراہم کی جائے تاکہ لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔