منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بدھا امرناتھ مندر میں ان دنوں یاتریوں کی آمدورفت بڑے زور وشور سے جاری ہے۔ بدھا امرناتھ مندر میں رکشا بندھن کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بہنوں نے اپنے بھائیوں کو راکھی باندھی اور ان کو لمبی عمر کے لیے دعائیں دی۔ Raksha bandhan celebrated
ضلع پونچھ کے ساتھ راجوری ومتعدد علاقوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے بدھا امرناتھ مندر میں درشن کئے اور یہاں پر رکشا بندھن کا تہوار منایا گیا۔ جہاں بہنوں نے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھ کر ان کی لمبی عمر کے لئے دعائیں دیں۔ وہیں سرحدوں کی حفاظت پر تعینات فوجی جوانوں کو بھی راکھی باندھی گئی اور ان کے لئے لمبی عمر کی نیک تمنائیں کی گئیں۔
رجموں و کشمیر میں کھشا بندھن کے موقع پر مندروں میں کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی، ہندو، مسلمان، کشمیری پنڈتوں اور سکھوں نے بھی اس تہوار کو مل جل کر منایا اس موقع پر سبھوں نے آپسی بھائی چارہ اور مل جل کر رہنے اور تہواروں کو ایک ساتھ منانے کی بات کہی'۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ 'یہاں ہر برس رکھشا بندھن کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا رہا ہے انہوں نے اس موقع پر ملک کے تمام لوگوں کو رکھشابندھن کے تہوار کی مبارک باد پیش کی ہیں۔
واضح رہے کہ رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Pakistani sister sent Rakhi to Prime Minister Modi: پاکستانی بہن نے وزیراعظم مودی کو راکھی بھیجی، جانیے کب سے ہے بھائی بہن کا یہ رشتہ؟