ETV Bharat / state

Protest Against R&B in Poonch پونچھ میں محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج - محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج

ضلع پونچھ کے سیڑھی خواجہ علاقے میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے علاقے کی اہم رابطہ سڑک خراب ہے، تاہم ضلع انتظامیہ خاص طور پر محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے اس کی مرمت اور میگڈمائزیشن کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ Protest in Poonch

پونچھ میں محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 4:18 PM IST

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے سیڑھی خواجہ علاقے میں لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہوئے محکمہ کے افسران پر خرد برد کا الزام عائد کیا۔ Protest Against R&B in Poonchاحتجاج میں شامل مقامی باشندوں نے بتایا کہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے علاقے کی اہم رابطہ سڑک خراب ہے تاہم ضلع انتظامیہ خاص کر محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے اسکی مرمت اور میگڈمائزیشن کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

پونچھ میں محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ معروف زیارتگاہ پیر سید عطر شاہ رحمت اللہ علیہ کی جانب جانے والے اس راستہ کی کی تعمیر و مرمت نہیں کی جا رہی جس کے باعث زائرین کو دوسرے دیہات سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ زائرین کو چند منٹوں کے راستے کے بجائے گھنٹوں کا راستہ طے کرکے مشقتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ Protest Against RandB in Poonch

احتجاج کر ہے لوگوں نے بتایا کہ ’’کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلی افسران کے ساتھ سڑک کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات کی گئی۔ تاہم بار بار ان کی جانب سے آج کل، آج کل، ٹال مٹول کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گزشتہ قریب چودہ برسوں سے اس سڑک کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے اور انتظامیہ خاص کر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کام شروع نہیں کیا جا رہا۔ وہیں بعض افراد نے محکمہ کے افسران پر خرد برد کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے لیے لاکھوں روپے واگزار کیے گئے جس کا کچھ فیصد ہی سڑک کی میگڈمائزیشن پر خرچ کیا گیا۔R and B officials accused of Plunder in Poonch

احتجاجیوں کے مطابق سنہ 2021 میں 72 لاکھ روپے واگزار کیے گئے جبکہ زمینی سطح پر پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کا کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خرد برد کی تحقیقات اور خستہ حال سڑک کی مرمت و میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا۔ Poonch residents protest

مزید پڑھیں: Silent Protest Against R&B: چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.