ETV Bharat / state

ضلع پونچھ میں محکمہ جنگلات کے آفیسر کے خلاف احتجاج

سرحدی ضلع پونچھ میں مبینہ طور عوامی وفد کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے آفیسر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسکے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 3:17 PM IST

ضلع پونچھ میں محکمہ جنگلات کے آفیسر کے خلاف احتجاج
ضلع پونچھ میں محکمہ جنگلات کے آفیسر کے خلاف احتجاج

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بیدار، بلنائی کے لوگوں نے محکمہ جنگلات کے ضلع آفیسر (پونچھ) کے خلاف فارسٹ رائٹ کمیٹی کے ممبروں کے ساتھ مبینہ طور بدسلوکی کئے جانے پر منڈی میں احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں کے مطابق فارسٹ رائٹ کمیٹی کا ایک وفد نے ضلع میں بعض جنگلاتی علاقوں میں جاری غیر قانونی تعمیرات سمیت دیگر مطالبات کو لیکر محکمہ جنگلات کے ضلع افسر سے ملاقات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فارسٹ رائٹ کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر ممبران کے ساتھ محکمہ جنگلات کے آفیسر نے بدسلوکی کی۔

مزید پڑھیں: ترال ناگہ بیرن انکاؤنٹر: جیش محمد کمانڈر سمیت دوعسکریت پسند ہلاک

احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ سے محکمہ جنگلات کے ضلع افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، وگرنہ وہ احتجاج میں مزید شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.