ETV Bharat / state

پونچھ: ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی

سرحدی ضلع پونچھ کے ہاڑی بڈھا، منڈی علاقے میں بدھ کو ریچھ کے حملہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پونچھ: ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی
پونچھ: ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 6:43 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں رواں برس جنگلی جانوروں کے انسانوں پر حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔

ضلع کی تحصیل منڈی میں ہاڑی بڈھا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر نیڑیاں علاقے میں ریچھ نے اچانک حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

پونچھ: ریچھ کے حملہ میں نوجوان زخمی

بیس سالہ محمد اسحاق ولد عبداللطیف کو زحمی حالت میں فوری طور غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا۔

زخمی نوجوان کو علاج و معالجے کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا تاہم زخمی ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ نے محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

زخمی ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق محمد اسحاق صبح سویرے گھر سے منہ ہاتھ دھونے کے لیے نکلا کہ اُس پر ریچھ نے حملہ کرکے اسے لہو لہان کر دیا۔

انکے مطابق گھر والوں اور آس پڑوس کے لوگوں کے شور مچانے کے بعد ریچھ موقع سے فرار ہو گیا اور انہوں نے کندھوں پر اٹھا کر نوجوان کو اسپتال پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچانے کے دوران اسکا کافی خون بہہ گیا۔

انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کے انسانی بستوں پر حملوں کے واقعات میں اضافے کے باوجود بھی لوگوں کی حفاظت کے لیے پختہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.