ضلع پونچھ کی مرکزی جامع مسجد، منڈی میں محرم الحرام کے پیش نظر سید الشہداءؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے عاشورہ کی نسبت سے واقعہ کربلا اور اہل بیت اطہار کی سیرت پر روشنی ڈالی۔
نماز ظہر سے قبل دورد واذکار، ختمات المعظمات کی مجلس آراستہ ہوئی اور بعد نماز ظہر علماء نے خطاب کیا۔
علماء کرام نے امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مبارک اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوام الناس خصوصاً نوجوانوں کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مبارک کا مطالعہ کرنے اور اسی کے مطابق زندگی گزارنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ دور میں بھی حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور واقعہ کربلا ایک مشعل راہ ہے، واقعہ کربلا کا حقیقی پیغام حق کا ساتھ دینا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ شہداء کربلا کی یاد میں ضلع پونچھ میں ’سبیل‘ کا اہتمام
بعد ازاں علماء کرام نے جموں و کشمیر سمیت پورے عالم میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگیں۔
منتظمین کے مطابق کئی برسوں سے محرم کے پہلے عشرے میں منڈی میں کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔