ETV Bharat / state

پونچھ میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 7:48 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کی کئی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

پونچھ میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
پونچھ میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ضلع پونچھ کے بیدر، منڈی علاقے میں ایک مقامی رضا کار تنظیم ’’آتش فاؤنڈیشن‘‘ کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔

پونچھ میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

والی بال ٹورنامنٹ میں کئی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، آرگنائزرس کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10ستمبر کو ہائی اسکول بیدر میں کھیلا جائے گا۔

sdf

ٹورنامنٹ کے پہلے اور افتتاحی میچ سے لطف اندوز ہونے اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تنظیم کے کئی رضاکاروں سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

رضا کار تنظیم کے چیئرمین نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ’’نوجوانوں کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے اور کھلاڑیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں؛ پونچھ: یوم اساتذہ کی نسبت سے پروگرام کا اہتمام

منتظمین کے مطابق فائنل مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار جب کہ رنر اپ ٹیم کو تین ہزار روپیے کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے کھیل کود کے میدان تعمیر کرنے کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لیے اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس کے انعقاد پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.