سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’’شہید میجر روہت میموریل سوسائٹی‘‘ نے ریاست گجرات کی دس مختلف این جی اوز کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔
طبی کیمپ میں ماہرین امراض چشم نے کیمپ میں آئے درجنوں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے علاوہ متعدد مریضوں کو آنکھوں کے چشمے مفت فراہم کیے گئے۔
مقامی باشندوں نے کیمپ کے انعقاد پر سبھی این جی اوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منڈی سمیت دیگر دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی اس طرح کے کیمپس منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔