ETV Bharat / state

پونچھ: مینڈھر میں دکانداروں کی کورونا جانچ - محکمہ صحت

سرحدی ضلع پونچھ کے قصبہ مینڈھر میں دکانداروں کی کورونا کی جانچ عمل میں لائی گئی۔

پونچھ: مینڈھر میں دکانداروں کی کرونا ٹیسٹنگ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 6:28 PM IST

وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ کے باعث جہاں عوام کو رہنما خطوط کی پاسداری پر عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، وہیں کورونا ٹیسٹنگ میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

بدھ کو سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر میں محکمہ صحت نے قصبہ کے مین مارکٹ میں دکانداروں کی کورونا ٹیسٹنگ کی۔

بلاک میڈیکل آفسر مینڈھر نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کے عمل سے ہی کورونا کی تشخیص ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں لوگوں کی آمدورفت اور دکانوں پر پبلک بھیڑ کے سبب دکانداروں کو انفیکشن سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے رہنما خطوط کی پاسداری کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ میں بھی تیزی ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.