ETV Bharat / state

پونچھ: سول سوسائٹی کا اسکولز میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 7:17 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں سیول سوسائٹی، منڈی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے ارکان نے مقامی آبادی کو درپیش سڑک، بجلی اور پانی سمیت دیگر اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بنیادی سہولیات پہچانے کی گزارش کی۔

پونچھ: سیول سوسائٹی کا اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ شروع کیے جانے کی مانگ

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سول سوسائٹی ممبران نے عوامی اجلاس طلب کیا جس میں عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ان کے حل کے لئے انتظامیہ انتظامیہ سے اپیل کی گئی۔

سول سوسائٹی ممبران نے اجلاس کے دوران پہاڑی اور دور افتادہ علاقہ جات میں طلبہ کو ہو رہے تعلیمی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سنہ 2020میں طلبا تقریبا ایک بھی دن اسکول نہیں گئے۔ رواں برس نصف سے زائد سال گزر چکا ہے جس سے طلباء کی پڑھائی بے حد متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقہ جات میں بیشتر غریب اور پسماندہ افراد کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے اور مختلف علاقوں میں آج بھی موبائل نیٹ ورک میں مسائل و پریشانیوں کے سبب طلباء آن لائن درس و تدریس سے استفادہ حاصل کرنے قاصر ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسکولز اور کالجز میں درس و تدریس شروع کیے جانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: منڈی: شدید بارش سے مکان منہدم

اجلاس کے دوران سیول سوسائٹی ممبران نے انتظامیہ سے علاقے میں پانی، بجلی اور سڑک جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے علاوہ ضلع اسپتال میں عملہ کی کمی کو پورا کیے جانے کی بھی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.