ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی علاقے میں عوامی دربار

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تحصیل منڈی کے بائلہ اراں علاقے کا دورہ کر کے پبلک دربار کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کرنے کی متعلقہ افسران سے تلقین کی۔

پونچھ: منڈی علاقے میں عوامی دربار منعقد
پونچھ: منڈی علاقے میں عوامی دربار منعقد
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:26 AM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور دراز علاقہ بائیلہ اراں میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کے ہمراہ محکمہ بجلی، جل شکتی، محکمہ سیاحت، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ باغبانی اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی شامل تھے۔

پونچھ: منڈی علاقے میں عوامی دربار منعقد

عوامی دربار کے دوران مقامی باشندوں نے افسران کو علاقے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے کئی ترقیاتی کاموں سے متعلق شکایات پیش کیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے موقع پر ہی لوگوں کو جوابات فراہم کیے۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے باغبانی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے عوام سے اراضی کو قابل کاشت بنائے جانے پر زور دیا۔

انہوں نے مختلف محکمہ جات کو سڑک، بجلی، پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات عوام کو پہنچانے کے ہدایات جاری کیے۔

اس ضمن میں سرپنچ سمیت مقامی باشندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ و دیگر افسران کا عوامی دربار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.