پاکستانی فوج نے اپنی حرکتوں کو دہراتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات کو اچانک 10.40 بجے پونچھ ضلع کے قصبے شاہپور، کیرنی، قصبہ سیکٹر میں بھارتیہ فوج کے اگلے چوکیوں پر تعینات بھارتیہ فوج کے جوانوں کو نشانہ بنا کر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔
جب ہندوستانی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تو تھوڑی دیر بعد پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع شاہ پور، کرنی، قصبہ، ڈوکڈی، سمیت متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے مورٹار داغنے شروع کر دئے، جس کی زد میں آنے سے 72 سالہ ایک بزرگ زخمی ہوگئے۔
معلومات کے مطابق جمعرات کے روز قریب 10:40 بجے پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فوج کی اگلی چوکی شیر، شکتی، کیرنی سمیت کئی دوسری چوکیوں کو نشانہ بنا کر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔
لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کے اہلکاروں نے پاکستانی فوجیوں کو موزوں جواب دیتے ہوئے اس گولہ باری کا جواب دیا۔
دونوں جانب سے گولہ باری کی وجہ سے ایل او سی کے قریب واقع دیہی علاقوں میں دہشت کا ماحول بن گیا ہے۔