پاکستان کی جانب سے آج صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح تقریباً 5.15 بجے پاکستان کی جانب سے (ایل او سی) لائن آف کنٹرول کے قریب پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں اور مورٹاس کے ذریعہ گولہ باری کی۔
جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بھی فائرنگ کی۔